دھاندلی زدہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اورمایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، شیخ جعفر مندوخیل

ژوب(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے جانان ہاؤس میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اب دھاندلی زدہ حکومت کا خاتمہ قریب ہے ملک میں منگائی کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہے، ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن نے بہت قربانیاں دی ہے انھوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام عوام کو ورغلایا گیا لیکن اب عوام کی طاقت سے دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف جمہوری پارٹیاں ایک ہے، انہوں نے کہا کہ کارکن آئندہ عام اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کریں۔ ملک میں شفاف انتخابات اب ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام، سبکزئی ڈیم، پانی بجلی روڈز منصوبے ڈیمز اور دیگر ترقیاتی کام کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اجمل اعوان، مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین شیخ حیات خان مندوخیل، ملک اختر جان لعون قبائلی رہنما عبداللہ خان کاکڑ، سردار عبد الرازق مردان زئی، قبائلی رہنما احمد خان مندوخیل، ایڈوکیٹ امیر خان مندوخیل، عبدالحمید خان، ایڈوکیٹ عظمت مندوخیل،باز خان، محمد رحیم، شیروز خان اپوزئی اقر ایم ایس ایف کے صدر محمود خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جمہوریت کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ عوام جعفر خان مندوخیل کے ہاتھ مزید مضبوط کریں، موجودہ اقتدار پارٹیوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، اب تبدیلی کے نام پر حکومت کرنے والے پارٹیوں نے مہنگائی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے