جنگلات کی بدولت ہمارا ماحول صاف ستھرا رہتا ہے، بشری رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود بشری رند نے عالمی یوم جنگلات پر اپنے ایک پیغام میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات کی بدولت ہمارا اردگرد اور ماحول صاف ستھرا رہتا ہے۔عالمی دن منانے کا مقصد جنگلات کو فروغ دینا ہے جس میں درختوں اور جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت، تحفظ ماحولیات اور جنگلی حیات کے لیے نئی نسل کو اس کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں جنگلات کی محافظ ثابت ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ سال قبل شروع کیے جانے والے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے نے پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔صوبائی حکومت صوبے میں جنگلات کے فروغ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے