جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ ہماری قومی زمہ داری ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے عالمی یوم جنگلات پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ ہماری قومی زمہ داری ہے کیونکہ جنگلات ہی کی وجہ سے ہمارے ماحولیاتی نظام میں توازن موجود ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جنگلات ہمارے اردگرد رونما ہونے والی موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے میں ہماری مدد کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جنگلات کے تحفظ اور افزائش کو یقینی بنا رہی ہے جنگلات کی کٹائی قابل سزا جرم ہے اور اس میں ملوث عنصر معاشرے اور قانون کے مجرم ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا ہے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آئیے ہم سب انسانی بقاء اور اپنے سیارے کو بچانے کے لیے جنگلات کی حفاظت کریں۔