گوادر بندرگاہ کے سامنے جاری احتجاجی دھرنا پندرہ دن کے لئے موخر کردیا گیا

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)  صوبائی سیکریٹری فشریز بابر خان کمشنر مکران ڈویژن شبیر احمد مینگل ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ ڈائریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمٰن بلوچ و دیگر اعلیٰ حکام کی حق دو تحریک کے مطالبات پر فوری حل کرنے کی یقین دہانی پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پورٹ دھرنا پندرہ دن کے لئے موخر کردیا واضح رہے کہ گوادر میں گزشتہ تین دنوں سے گوادر بندرگاہ کے سامنے جاری احتجاجی دھرنا پندرہ دن کے لیے موخر کردیا گیا دھرنے میں بیٹھے شرکا ئکا مطالبہ تھا کہ ساحل سمندر میں ٹرالروں کی یلغار اب بھی جاری ہے جس سے سمندر کو بانجھ بنایا جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے اقدامات اور ہمارے مطالبہ پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے دوسری جانب صوبائی حکومت کے اعلی سطی وفداور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حق دو تحریک کے سرابرہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے درمیان مزکرات کیے گیے جس کے بعدمزکرات کامیاب ہوئے اور محکمہ فیشریز کے سیکریٹری بابر خان ڈی جی فیشریز طارق الرحمان، کمشنر مکران شبیر احمد مینگل، ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائر ڈ جمیل احمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ذاکر علی دھرنا گاہ پہنچنے جہاں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے دھرنا موخر کرنے کا اعلان کیا حق دو تحریک بلوچستان کے پورٹ کے سامنے دھرنے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کچھ مطالبات فوری طور پر اور کچھ پندرہ دن میں حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد قائد حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے دھرنا پندرہ دن کے لئے موخر کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے