پاکپتن پلمبر 7 سالہ کمسن بچے سے زیادتی

پاکپتن: صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھر میں پانی کی وائرنگ کے لیے آنے والا پلمبر 7 سالہ کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ تھانہ فرید نگر کے علاقہ بستی اسلم نوئی میں پیش آیا، جہاں پانی کی وائرنگ کرنے کے لیے گھر آئے پلمبر نے کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔اہلخانہ کام کاج میں مصروف ہوئے تو ملزم 7 سالہ بچے کوچھت پر لے گیا اور بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔ بچے کی چیخ و پکار پر اہل خانہ آگئے اور ملزم موقع سے بھاگ نکلا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے