حکومت واپوزیشن لوٹ مار،مفادات،عوام کو لوٹنے میں ایک پیج پرمتحد ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکمرانوں کو بدعنوانی بدامنی بے حسی ناکامی کا حساب دینا ہوگاحکومت واپوزیشن لوٹ مار،مفادات،عوام کو لوٹنے میں ایک پیج پرمتحد ہے جماعت اسلامی ان نااہل ناکام بدعنوان حکومت واپوزیشن کے خلاف میدان عمل میں ہے فرینڈلی اپوزیشن کو بھی عوام معاف نہیں کریں گے حکومت میں شامل مافیازپہلے اپوزیشن میں تھے آج مفادات کیلئے یہ مافیازحکومت میں ہے۔نیا پاکستان،سب سے پہلے پاکستان،مدینہ کا اسلامی ریاست،قرض اتاروملک سنوارو کے ناموں پر حکومت واپوزیشن نے عوام کو بار بار دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی نظام کا شوشہ حکومتی ناکامی اور مہنگائی سمیت عوام کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اسلامی نظام میں ہی ملکی ترقی سالمیت اور عوام کے تمام مسائل کا حل ہے کیونکہ صدارتی و پارلیمانی نظام ناکام ہوچکے ہیں۔ جماعت اسلامی حکومتی نا اہلی، مہنگائی، سودی نظام کے خلاف ملک بھرکی طرح بلوچستان بھر میں احتجاج پرہے مختلف شہروں میں دھرنے دیے جارہے ہیں آئندہ بھی حکومتی ناکامی لوٹ مار،مسائل کو اجاگر اوراحل کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہدجاری رہیگی۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے مظلوم عوام کو حقوق دینے کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے۔سی پیک کے ثمرات سے بلوچستان کے عوام کومحروم کیا جارہا ہے۔بلوچستان کے ترقی وخوشحالی یہاں کے عوام کو روزگارتعلیم وصحت کی سہولیات سے فراہم کرنے میں حکومت واپوزیشن اور وفاقی وصوبائی حکومتیں برابرکے شریک ہیں۔ سی پیک،ریکوڈک،سیندک اور دیگر وسائل وپراجیکٹس کے ثمرات اہل بلوچستان کو دیے جائیں۔اللہ کی طر ف سے دیے گئے نعمتیں بھی وفاق وصوبائی لٹیرے مظلوم عوام سے چھینناچاہتے ہیں۔سی پیک گوادر بلوچستان کی وجہ سے ہے لیکن ان کے ثمرات فائدے بلوچستان کو نہیں دیے جارہے اسی وجہ سے نفرت وتعصب اور ردعمل پیداہوتاہے بلوچستان کے عوام کو حقوق ووسائل وترقی سے محروم کرنے کی روش ٹھیک نہیں۔ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرکے معیشت وتجارت کوتباہ عوام کو مہنگائی وبے روزگاری کے حوالے کر دیاگیا ہے۔منی بجٹ لاکر حکمران آئی ایم ایف کے مطالبات مانگ کر عوام پر مہنگائی کے مزیدڈرون حملے کریں گے۔اسٹیٹ بنک سمیت ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے سے کرکے عوام دشمنوں نے ناقابل معافی جرم اور قوم کو مستقل معاشی غلامی کے دلدل میں پھنسا دیا جس سے مشکلات وپریشانیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے