حب میں نامعلوم ملزمان کی وزیراعظم احساس پروگرام کے دفترکے باہر فائرنگ
حب (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں نامعلوم ملزمان کی وزیراعظم احساس پروگرام کے دفترکے باہر فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان نے دفتر کے گیٹ کو نشانہ بنایا جس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پولیس نے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کردی اورپولیس کی عام شہریوں کو تنگ کرنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ررہا ہے