بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق گور نر بلو چستان سید ظہور احمد آغا نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلو چستان اسمبلی کا اجلاس منگل کو سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے، سیشن کے پہلے تین اجلاسوں میں قبل از میزا نیہ بحث کی جائے گی جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ویزیٹرز، سر کا ری و غیر سرکا ری سیکورٹی کارڈز کا اسمبلی سیکر ٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا،واضح رہے کہ موجود اسمبلی میں پہلی بار قبل از میزانیہ پر بحث کے لئے دن مختص کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے