بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، حکومت کے اب آخری دن شروع ہوچکے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، جیتنے والا کپتان کبھی نہیں بھاگتا، آئین پاکستان کہتا ہے کہ 14دن کے اندر اجلاس بلایا جائے گا، عمران خان کو پہلے دن سے اپنی شکست نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے سپیکر سے آئین کی خلاف ورزی کرائی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے آج 14 دن گزرنے کے باوجود سیشن نہیں بلایا، آئین کہتا ہے 14 دن کے اندر اجلاس بلوانا ہے، جب شہید بی بی کیخلاف عدم اعتماد پیش ہوئی ساتویں روز ووٹنگ کرائی گئی تھی، عمران خان پہلے دن سے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اس عمل سے بھاگ جائیں، ہم کپتان کو ملک کی قسمت کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے آئین پاکستان پر عمل نہیں کیا، چیف جسٹس پاکستان نے کل کیلئے سیاسی جماعتوں کو نوٹس بھجوائے ہیں، سب نے دیکھا عمران خان نے پارلیمان اور لاجز پر حملہ کیا، منحرف ممبران کو سندھ ہاؤس منتقل کیا گیا تو اس نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، عوام آپ کو ووٹ نہیں ڈالنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور دو صوبوں میں حکومت ہونے کے باوجود ایک ضمنی انتخاب نہیں جیت سکے، عوام آپ کی معاشی پالیسی سے نفرت کرتے ہیں، عوام ہر اس شخص سے نفرت کرتے ہیں جو تین سال سے آپ کے سہولت کار بنے ہوئے تھے، تاریخ میں لکھا جائے گا کون سا ممبر آئین اور عوام کے ساتھ کھڑا تھا، حکومت کے اب آخری دن شروع ہوچکے ہیں، اب آپ کو ہر چیز کا حساب دینا ہوگا، یہ بھی لکھا جائیگا کون ساشخص اس کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کے ساتھ کھڑا تھا، اب آپ کو اپنی کرپشن اور معاشی پالیسی کا حساب دینا پڑیگا، آپ کے پاس ہر ادارہ تھا 3 سال میں کیوں کسی کیخلاف کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کیا، ہم آپ کی فارن فنڈنگ کیس کی کرپشن کا حساب مانگ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے