ایف سی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دے رہی ہے، میر سلیم کھوسہ

مانجھی پور (ڈیلی گرین گوادر) رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے سبی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی سخت مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے گراں قدرخدمات سرانجام دے رہی ہے انہیں تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا صوبے میں قیام امن کیلئے ایف سی کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہے کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف سی بلوچستان کی صوبے میں قیام امن کے ساتھ ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت تعلیم اورصحت کے شعبوں میں قابل قدر خدمات ہیں بلوچستان میں قیام و امان کے لیے پاک فوج و ایف سی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جس کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے بلوچستان کی حفاظت کا فریضہ ادا کر رہے ہیں پاک فوج اور ایف سی نے نہ صرف صوبے کے اندر موجود دہشت گردوں کا سامنا کر رہی ہے ہمارے فوجی افسران اور جوان اصلی ہیرو ہیں۔ جوانوں اور افسروں کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن اور استحکام آیا ہے۔ مادر وطن کی حفاظت کیلئے جان قربان کرنے سے بڑی کوئی اور قربانی نہیں ہے ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلوچستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا ایک بھی امن دشمن باقی رہے گا پاک فوج اور ایف سی ان کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے