پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں زمینداروں کواجازت نامے کے بغیر ٹیوب ویل لگانے سے سختی سے منع کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے صوبے بھر میں زمینداروں کواجازت نامے کے بغیر ٹیوب ویل لگانے سے سختی سے منع کردیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ زمیندار ٹیوب ویلز کھلاچھوڑتے ہیں،جس کے باعث بچے گرکرجاں بحق ہوجاتے ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیاہے کہ زمینداروں کو اجازت نامے کے بغیرٹیوب ویل لگانے نہیں دی جائے،ٹیوب ویلز کے لئے اجازت نامہ جاری کرتے وقت انجینئرنگ رولزکومدنظررکھا جائے،پانی کے حصو ل کے لئے زمینداروں کوٹیوب ویل کی کھودائی کے دوران اور بعد میں ڈھکن لگا کربندرکھنے کاپابند کیاجائے،، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی،،زمیندار ٹیوب ویلز کھلاچھوڑدیتے ہیں اور اکثر بور خشک ہونے کے بعد کھلا چھوڑ دیتے ہیں،جس کے باعث بچے گرکرجاں بحق ہوجاتے ہیں، یہ جرم اور غفلت ہے،دو روز قبل قلعہ سیف اللہ میں کھلا ٹیوب ویل میں بچہ گرکرجاں بحق ہوا تھا اور افسوسناک بات یہ بھی ہے کہ بچے کو بور سے نکالنے کے لئے محکمہ پی ڈی ایم اے کے پاس جدید مشینری نہیں تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے