پالیمنٹ کا حصہ رہ کر ماضی میں عوام کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دیتا رہا ہوں ، میرظفراللہ زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء سینئر سیاستدان سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ظفر اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پالیمنٹ کا حصہ رہ کر ماضی میں عوام کے لئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیتا رہا ہوں اس کے گواہ بلوچستان کے عوام ہیں اس حوالے سے ریکارڈ اور اعداد وشمار جمع کیئے جائیں تو نہ صرف میں نے اپنے حلقہ انتخاب بلکہ پورے بلوچستان میں کثیر تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کی سہولت سے ہمکنار اور بے روزگاری کم کرنے کی کوشش کی۔ عوامی نمائندگی کے دوران میں نے کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت کیئے بغیر مسلسل عوام کے مسائل کے حل اور عوام کو خوشحالی فراہم کرنے میں مصروف عمل رہا اب میں جب جمعیت علمائے اسلام کا حصہ ہوں تو اس جماعت کے منشور اغراض و مقاصد کے تحت مجھے مذید حوصلہ اور امیدوں کو تقویت مل رہی ہے کہ اب اس جماعت کے پلیٹ فارم سے ایک ٹیم ورک کے طور پر خدمت کرنے اور پہلے سے بھی زیادہ عوام کی فلاح بہبود کے مشن کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ خضدار میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل ان سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل جے یوآئی سوراب سمیت دیگر وفود نے ان سے ملاقات کی۔ اورا ن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ جے یوآئی کے مرکزی رہنماء سابق وزیرداخلہ بلوچستان میر ظفر اللہ خان زہری کا کہنا تھاکہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں ایک ایسی جماعت میں ہوں کہ جوکہ قومی سیاست کے لئے درسگاہ کی حیثیت رکھتی ہے جس نے اپوزیشن سے لیکر اقتدار تک عوام کی ایسی رہنمائی کی اس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی ہے جمعیت علمائے اسلام نے جمہوریت کو توانائی بخشی آئین اور قانون و پارلیمنٹ کی بالادست کے لئے جدوجہد کے جن منازل کو سر کیئے وہ ناقابل فراموش اور تاریخ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی بصیرت اور دانشمندانہ قیادت کی بدولت جمعیت علمائے اسلام کی سیاست اس وقت وفاق سمیت تمام صوبوں میں عروج بام پر ہے جے یوآئی کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کرنا تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔میر ظفر اللہ خانز ہری کا کہنا تھا کہ کارکن قومی اور بلدیاتی الیکشن کے لئے بھر پور انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں بلوچستان کے عوام کی جانب سے جے یوآئی کو بھر پور انداز میں پذیرائی مل رہی ہے اور جھالاوان سمیت پورے بلوچستان سے سیاسی رہنما ء ورکرز اور قبائلی عمائدین جے یوآئی میں شمولیت کرچکے ہیں اور آنے والے مستقبل میں متعدد رہنماء مذید شمولیت اختیا ر کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے