شہید نوجوان کو بے گناہ قتل کرنا لاقانونیت اورغنڈہ گردی کی انتہا ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹرانسپورٹر زنے اس کے قبائلی افراد کی مدد سے ایک کنرانی نوجوان علی حیدر کو گولیوں کا نشانہ بنا کر درندگی کا ثبوت دیا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہاکہ شہید نوجوان کو بے گناہ قتل کرنا لاقانونیت اور غنڈہ گردی کی انتہا اور قانون کو خاطر میں نہ لانا سنگین دہشت گردی عادی جرم کا اعادہ ہے ایسے پیشہ ور جرائم پیشہ افرادکو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دے کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے تاکہ وہ کسی اور بے گناہ انسان کا گھر نہ اجاڑے، انہوں نے کہا کہ علی حیدر اپنے بوڑھے ومعذار والدین و خاندان کا واحد کفیل تھا وہ تحصیل سید محمد کنرانی کا رہائشی معمولی جھگی نشین تھا انسانی حقوق کی تنظیوں سمیت ہر انسانیت کے ناطے طاقتور کے خلاف کمزور و غریب شخص کے حق میں کھڑا ہونا چاہئے و قاتلوں کی گرفتاری و مظلوموں کی داد رسی میں اپنا موثرکردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے