سندھ ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر میں خانہ پری کی گئی، قادر مندوخیل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گواد ر) رہنما پیپلز پارٹی قادر مندوخیل کا کہنا ہے سندھ ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر میں خانہ پری کی گئی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے کراچی سے دو اراکین قومی اسمبلی کی قیادت میں کارکنان نے سندھ ہاوس پر دھاوا بولا۔ پیپلزپارٹی نے سندھ ہاوس پر حملہ سندھ پر حملہ قرار دیدیا۔ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ کل مشتعل افراد نے سندھ ہاوس پر حملہ کیا اور حکومت دیکھتی رہی۔ حکومت کی یہ بے بسی جلد ختم ہو جائے گی۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ اسلام آباد پولیس واقعے کے وقت بے شرموں کی طرح کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔ واقعے کی درخواست دینے تھانہ گیا تو اندر ہی نہیں جانے دیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ روز کی درج ایف آئی آر کی کاپی پھاڑ دی۔پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد سندھ حکومت سے درخواست کی کہ ہمیں وہاں رہنے کی جگہ دی جائے امید ہے سندھ ہاؤس کی سیکورٹی ہمیں تحفظ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے