بلو چستان کابینہ نے ریکو ڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کابینہ نے ریکو ڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی،ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس منعقدہوا جس میں ریکو ڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں معاہدے کے تمام پہلوؤں اور نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سیکریٹری معدنیات نے کابینہ کو مجوزہ معاہدے اور منصوبے پر عمدارآمد سے بلوچستان اور اہل بلوچستان کو حاصل ہونے والے فوائد کے حوالے سے بریفنگ دی،صوبائی کابینہ نے معاہدے میں موجودہ صوبائی حکومت کے ٹھوس موقف کی پزیرائی اور بلوچستان کے حقوق و مفادات کے تحفظ پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی اور احساس محرومی کے خاتمے کا ضامن ثابت ہو گا،ریکوڈک منصوبہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے گیم چینجر کی حیثیت کا حامل ہے،کابینہ نے معاہدے میں بلوچستان کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر وزیراعلیٰ اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی، معاہدے اور سیٹلمنٹ کی مکمل تفصیلات آج اتوار کو وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے