کوئٹہ ٗپانی کا قلت کا معاملہ سر اٹھانے لگا،واسا شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی مہیاکرنے میں ناکام

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی پانی کا قلت کا معاملہ سر اٹھانے لگا ہے،واسا شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی مہیاکرنے میں ناکام، شہری نجی ٹینکر مالکان سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے سال مانگی ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ کو پانی کی فراہمی میں بہتری آسکتی ہے۔ واسا حکام کے مطابق کوئٹہ میں روزانہ پانی کی ضرورت چھ کروڑ گیلن ہے لیکن واسا اپنے چار سو ٹیوب ویلز کے ذریعے بمشکل تین کروڑ گیلن پانی مہیا کررہا ہے تین کروڑ گیلن کی کمی شہری نجی ٹینکرز کے ذریعے پانی خرید کرپوری کرتے ہیں،موسم سرما آتے ہی نجی ٹینکرز مالکان نے پانی کے ریٹس میں بیس سے پچیس فیصد اضافہ کردیا ہے موسم سرما میں ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے والا واٹر ٹینکر کا پانی اب بارہ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے،آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پانی کی قلت میں کمی ضلع زیارت میں زیر تعمیر مانگی کے مکمل ہونے کے بعد آسکتی ہے جس کی تعمیر آئندہ سال متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے