نصیر آباد، زمین کے تنازعہ پر کلہاڑیوں کے وار سے 2افراد قتل
نصیر آباد:نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود موضع گورشانی میں کلہاڑیوں کے وار کر کے 2 افراد کو قتل کر دیاگیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ملزمان نے مقتولین کو دفنا دیا تھا تا کہ کسی کو اس واعہ با رے معلوم نہ ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے نوتال پولیس تھانہ کے حدود موضع گورشانی میں زمین کے تنازعہ پر 2 افراد کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کردیاگیاقتل ہونے والوں میں عبدالمجید اور محمد رمضان گورشانی شامل ہیں مقتولین کو قتل کرکے کے بعد موضع گورشانی میں دفنا دیاگیا تھا جنہیں پولیس اور ڈاکٹرز میڈیکل ٹیم کی موجودگی میں لاشوں کو نکل کر پوسٹ مارٹم کیاگیاواقعہ کی وجہ گورشانی قبائل کے درمیان زمین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے مقتولین اور ملزمان کا تعلق جیکب آباد سندھ سے بتایا جاتا ہے واقعہ کے بارے میں مذید تفتیش نوتال پولیس کررہی ہے۔