عوام نے 4 سال عمران نیازی کی فضول باتیں سن لیں، اب ان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے : حمزہ شہباز

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان میں نہ مانوں کےاصول پر عملدرآمد کرتے ہیں، حکومتی اتحادی بھی کہتے ہیں وزیراعظم ہماری بات نہیں سنتے، عوامی نمائندوں نےعوام کے پاس جانا اور جواب دینا ہوتا ہے، منتخب نمائندوں کا مؤقف ہے عوام کے سامنے کیا منصوبہ لے کر جائیں گے، عمران نیازی نے 4 سال میں کون سا تیر مارا ہے۔ عوام نے 4 سال عمران نیازی کی فضول باتیں سن لیں، اب ان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، متحدہ اپوزیشن عمران نیازی کو کٹہرے میں لائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے