صوبے کی تمام سیا سی جماعتیں حکومتی ظلم و جبر کے خلاف ملازمین کا ساتھ دیں،بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کی مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری جنرل داد محمد بلوچ کی زیردصارت مرکزجی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گرینڈ الائنس میں شامل تمام تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء اجلاس نے ملازمین کے جائز اور تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد کیلئے احتجاجی مظاہرین سےْ مذاکرات کی بجائے ظالمانہ شیلنگ اور لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کی بے حسی قرار دیا۔ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں 24 مارچ کو گرینڈ الائنس کی طرف سے حکومتی بے حسی، چپ کے روزے اور بیوروکریسی کے مخصوص حصے کے مائینڈسیٹ اور سازشوں کے خلاف کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے ریڈ زون میں بڑے احتجاجی مظاہرے کے فیصلے کے عزم کو دہرایا کونسل نے بلوچستان کے 33 اضلاع کے تمام ملازمین محنت کشوں اور مزدوروں کو 24 تاریخ کو کوئٹہ پہنچنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ گرینڈ الائنس 24 مارچ کو سیکرٹریٹ کی شاہراہ ریڈزون پہنچیں اور وہاں احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے ہرقسم کی قربانی دینے کے لئے تیارہیں اور اسی دن یعنی 24 مارچ سے بلوچستان بھر کے تمام دفاتر کو مطالبات کے حل تک بند رکھنے کا اعلان کیاگیا۔ بیوگا کے رہنماوں نے ضلعوں کے کابینہ کوہدایات جاری کیں کہ وہ تمام ملازمین محنت کشوں اور مزدوروں کو کوئٹہ لانے کی بھرپور تیاری کریں، گرینڈ الائنس جائز مطالبات کے حل کے لئے احتجاج اور مظاہرے ملازمین کا جمہوری آئینی اور قانونی حق سمجھتا ہے احتجاج کے دوران حکومت کی طرف سے کسی بھی جابرانہ عمل اور ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف مزید سخت اقدامات کا اعلان کیا جائے گا گرینڈ الائنس صوبے کی تمام سیاسی پارٹیوں، سماجی تنظیموں، وکلاء و دیگر تنظیموں سے اپیل کرتا ہے کہ حکومتی ظلم و جبر کے خلاف ملازمین کا ساتھ دیتے ہوئے اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے