سندھ میں گورنر راج لگانے کی سمری پیش، ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیرداخلہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنرراج لگانے کی سمری وزیراعظم کو پیش کی ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔پاکستان تاریخ کے اہم ترین دورسے گزررہا ہے۔اس بات کونہ بھولا جائے کہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔میں عمران خان کمے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ایک ہی لیڈر ہے۔وہ ہے عمران خان ہے۔شیخ رشید ہر وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔جو لوگ پیسوں کے لئے جا چکے ہیں انہیں بھی کہتا ہوں واپس آجائو۔ہمیں سندھ ہاوس میں کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ سندھ ہاوس میں کیا ہورہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے بھی اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ہم پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ہیں۔21 سے 24 تک چھٹی ہوگی 23 مارچ کو پریڈ ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو کہتا ہوں اپنے علاقوں کو دیکھیں اور وہ واپس آجائیں۔ووٹنگ کس وقت ہوگی اس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کریں گے۔ڈپٹی کمشنر کو کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے جلسے کے لیے الگ الگ مقام کا تعین کرلیں۔تصادم کی طرف معاملہ نہیں جانا چاہیے۔حالات سیاسی تصادم کے متقاضی نہیں ہیں۔480نہیں بلکہ 500 پولیس اہلکار سندھ ہائوس لے کرآئیں۔اپوزیشن بیوقوف ہے ہمیں اطلاع تھی بندے کہاں ہیں۔ضمیر فروش لوگ واپس آجائیں۔کیوں آپ لوگ جمہوریت کو چھانگا مانگا بنا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ نیشنل گورنمنٹ اور ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ کی باتیں کررہے ہیں۔اگر بناسکتے ہو تو بنا کے دکھائو۔ عمران خان تمہارا جینا حرام کر دے گا۔جمہوریت کی بساط لپیٹنے میں پہلے نہیں ہوں گا۔میرا حلقہ جمہوریت کی بساط لپیٹتا ہے۔عمران خان کہیں نہیں جارہا ایم این اے واپس آجائو کچھ نہیں کہا جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جب قومی حکومت کی بات تو انہوں نے نواز شریف کے نظریہ ووٹ کو عزت دو جنازہ چوک میں بغیر غسل کے دفن کردیا۔6 افراد کی ویڈیو چلانے والا سب بڑا بیوقوف ہے۔انہوں نے سندھ ہاؤس کو اسٹاک ایکسچینج بنادیا۔کراچی کی اسٹاک ایکسچینج نیچھے چلی گئی ان کی اوپر۔ہمیں کچھ لوگوں کی اطلاع تھی ہم 5لوگ سمجھتے تھے میڈیا کا شکریہ ہمیں 9لوگ بتادیئے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو کیمروں نے بتایا اسی پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر ہوگا۔سامراج دولت پر راج کرنے والی سونڈیاں تلف ہوجائیں گی۔قومی یا ٹیکنوکریٹ حکومت بنائیں گے عمران خان آپ کو نہیں چھوڑے گا۔میں نے ایک پارٹی کا نام لیا وہ ناراض ہوگئے اب نام نہیں لیتا ایم کیو ایم سے کہتا ہوں ان پر دعوی رکھتا ہوں۔ایم کیو ایم عمران خان کے ساتھ ہو گی۔وزیر اور ایم این اے کی ووٹ برابر ہوتی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک آسٹریلیاں ون ڈے میچز راولپنڈی سے لاہورمنتقل کرگئے۔آسٹریلیا کی ٹیم کو صدارتی پروٹوکول دیا گیا وہ پشاور دھماکے کے باجود نہیں گئے۔سیاسی صورتحال کے باعث میچ کو لاہور منتقل کیا۔