بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا ایک اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبدالرحمن بازئی کی زیر صدارت جمعہ کومنعقد ہوا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا ایک اجلاس ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی عبدالرحمن بازئی کی زیر صدارت جمعہ کومنعقد ہوا۔اجلاس میں تمام عہد داران نے شرکت کی۔ جس میں دو ایجنڈوں پر بحث ہوئی جن میں پہلا ایجنڈا شیڈول سال 2018 اور دوسرا ایجنڈا BST یعنی بی آراے ٹیکس شامل ہیں اجلاس میں متفقہ طور پر موجودہ مہنگائی کی صورتحال کو اپنا معاشی قتل قرار دیاگیا کیونکہ سرکاری سطح پر سال 2018 شیڈول کے قیمتوں میں اور آج کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ایسے حالات میں بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے 30 جون سال 2022 تک اگر حکومت بلوچستان نے شیڈول 2022 کا اعلان نہیں کیا تو ہم کنٹریکٹرزایسوسی ایشن مجبوری کے تحت عدالت سے رجوع کریں گے اجلاس کے دوسرے ایجنڈے بلوچستان سیل ٹیکس (BST) پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اسی موضوع پر معزز عدالت کی ہدایت پر سرکار اور کنٹریکٹرز کا جائزہ کمیٹی تمام نقاط کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے کیاکہ تمام نقاط پر ہمارے بلوچستان کے تمام کنٹریکٹرز کے ساتھ مل کر متفقہ لائحہ عمل طے کیاجائے گیا جس کے لئے 20 مارچ بروز اتوار بلوچستان کے تمام کنٹریکٹرز سے مزید مشاورت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے