اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا حملہ اور توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل،بلوچستان ہائیکورٹ بار سبی،تربت ہائیکورٹ بار اورڈسٹرکٹ بارز نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن جماعتیں صبر اور تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اورسیاسی معاملات کو پارلیمنٹ میں حل کریں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری اور آئینی حق ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں کارکنوں کوا شتعال دلانے کی بجائے سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ کے اندر مل بیٹھ کڑحل کریں کیونکہ ملک کسی بھی خانہ جنگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاوس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا حملہ اور توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے واقعہ میں ملوث کارکنوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ارکان پارلیمنٹ کی خریدو فروخت کسی بھی طرح درست اقدام ہے ہر ممکن قومی اسمبلی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ضمیرکے مطابق ووٹ کا حق استعمال کرے کسی کو بھی طاقت کے ذریعے ووٹ استعما ل کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ بیان میں حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی گئی کہ وہ جلاو گھیراو کی پالیسی پرعمل پیرا ہونے کی بجائے افہام و تفہیم کے ذریعے سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ میں حل کریں۔ بیان میں وزیرداخلہ کی جانب سے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز دینے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ وکلاء کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلے کا ساتھ نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے