وزیراعظم کا پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قانونی و آئینی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو کارروائی کے لیے باقاعدہ خط لکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے