مرحوم میر غلام ربانی سرپرہ کی سیاست میں خدمات نیپ سے لیکر بی این پی تک کے کھٹن سفر میں صف اول ہی رہی ہے،سردار اختر جان مینگل
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء مرحوم میر غلام ربانی سرپرہ کی تیرہویں 13برسی کے موقع پر گرگینہ کلی پسند خان میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل نے ٹیلیفونک خطاب کیا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے مرحوم میر غلام ربانی سرپرہ کی برسی پر انکی سیاسی سماجی وقومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میر غلام ربانی کی سیاست میں خدمات نیپ سے لیکر بی این پی تک کے کھٹن سفر میں صف اول ہی رہی ہے اور اسی سیاسی مستقل مزاجی کے ساتھ بلوچستان بکے مجموعی مسائل پر مضبوط موقف رہتے تھے۔انکی جدائی ہم سے جسمانی طور پر ہوئی۔لیکن انکی سیاسی سماجی و قومی خدمات پارٹی ودوستوں اور علاقہ کیلئے مشکل راہ کی حیثیت رکھتے تھے،وہ سیاسی فکر سے لیس پارٹی کی اثاثہ اس نے اپنی زندگی بلوچستان کیلیئے وقف کردیا تھا۔۔اسکی کمی ہمیشہ محسوس کرینگے اور کبھی پورا نہیں ہوگا۔۔لیکن کم ازکم اس کی مثالی کردار کو مستقل راہ بناکر انکی طرح سیاسی تربیت وباہمی خیرخواہی سماجی خدمات کو پورا کرنے کیلئے احساس کو زندہ رکھے کہ اپنے وطن کیلیئے جدوجہد لازمی ہیں۔ریفرنس کی صدارت مرحوم میر غلام ربانی سرپرہ کے تصویر سے کیا گیا۔جبکہ مہمان خاص بی این پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر چیئرمین جاوید بلوچ اور اعزازی مہمان بی ایس او کی مرکزی چیئرمین جھانگیر منظور بلوچ۔ضلعی صدر حاجی نزر محمدابابکی، سابقہ سینٹرل کمیٹی کی رکن ملک عبدالرحمن خواجہ خیل،نائب صدر میر جنگی خان سرپرہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چیئرمین قدیر محمدحسنی،فنانس سیکرٹری عبدالغفار مینگل،سینئر رہنماء میر غلام سرور سرپرہ،میر عبدالستار سرپرہ،ٹکری سیف اللہ سرپرہ،ٹکری عبدالباسط ابابکی،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میر غلام ربانی سرپرہ کی سیاسی وسماجی خدمات و پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکے سیاسی و قبائلی وسماجی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا انکے قربانیوں کے بدولت انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔