تمبو،ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

تمبو(ڈیلی گرین گوادر)میر حسن کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا کار سوار کار سمیت فرار ہوگیا پولیس کے مطابق میر حسن کے علاقے گوٹھ عبدالحمید کے قریب چوکی میں کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس سے موٹر سائیکل سوار سونا خان نامی شخص جان بحق ہوگیا کارسوار کار سمیت فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کرکے کار کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے