پنجگور پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتاراسلحہ بر آمد

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور پولیس کی کا روائی، ایک ملزم گر فتار کو اسلحہ بر آمد کر لیا گیا،ایس پی پنجگور لیفٹیننٹ کمانڈر ریٹائرڈ عطاء اللہ شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی امیر جان بمعہ پولیس ملازمان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم حفیظ ولد حبتان سکنہ عیسی پنجگور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد پستول بمعہ ایک عدد میگزین اور 5 زندہ روند برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 28/2022 بجرم زیر دفعہ 13/E Arms Act درج رجسٹر کیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے