پاک افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے جوانوں کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،سینیٹر ثمینہ ممتاز
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے گزشتہ روز سبی کے علاقے سانگان میں ایف سی پٹرولنگ پارٹی پردہشت گردوں کے حملے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں سے وطن میں قائم امن دشمن عناصر کو کھٹک رہا ہے اسی لئے بزدل دشمن نہتے شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملے کر رہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دشمن کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے پرعزم قوم اور سیکورٹی فورسز کے بہادرجوانوں کے دہشت گردی کے خلاف عزم کوکمزور نہیں کر سکتے بہت جلد یہ تمام دشمن عناصر اپنے انجام کو پہنچیں گے اور دہشت گردوں کے اس طرح کے بزدلانہ عمل سے پاک فوج سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے انہوں نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کاظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر حملوں کا مقصد بلوچستان کے امن اور ترقی کو روکنا ہے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دشمن کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ساری قوم ہماری سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم سب مل کر دشمنوں کے عزائم کوخاک میں ملائیں گے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ہم ملی یکجہتی اور قومی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اندرونی و بیرونی دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں جس کے لئے ہم سب کو پاک فوج اور اپنے سیکیورٹی اداروں کا بھرپور ساتھ دینا ہو گا اور دشمن کی چالوں کو ناکام بنا کراپنے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت میں اپنا اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے واقعہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو صوبے کے امن کو تباہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گاجس کے لئے پوری قوم افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔