قائد کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے کوئٹہ سے لانگ میں شرکت کے لئے ہزاروں کارکن جائینگے،مولانا عبدالرحمن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) 23 مارچ اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کے لیے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کا اہم ہنگامی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق منعقد ہوا جس میں 23 مارچ کو اسلام آباد کے طرف ظالم حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مہنگائی مارچ کو تیاریوں پر غور خوض کیا گیا اور آج بروز جمعرات کو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے امراء اور نظما ء کا اہم ہنگامی اجلاس طلب طلب کرلیا جمس اسلام آباد کے طرف ہونے والے مارچ کے تیاریوں کے حتمی شکل دی جائے گی اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری سنیر نایب امیر مولانا خور شید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ مولانا اشرف جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم اللہ بریچ مولانا مفتی عبدالغفو مدنی مولانا مفتی عبدالسلام رہیسانی مولانا مفتی رحمت اللہ مولانا حافظ سراج الدین حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی محمد شاہ لالا معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی میر فاروق لانگو ناظم مالیات میر سرفراز شاہوا نی مولانا مفتی محمد عارف شمشیر ضلعی سالار مولانا حافظ سعدا للہ آغا مولانا مفتی ابوبکر حافظ رحمن گل نے کہا کہ23 مارچ کو ہونے والے مارچ ملک کے تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا کارکن قائد کی حکم پر لبیک کہتے ہوئے بھر قوت کے ساتھ اسلام آباد جانے کے لیے تیاریاں کریں انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے بدنام داغ بن چکا ہے علماء کرام کو گالیاں دینے والے دنیا اور آخرت میں ذلیل اور رسوا ہو جائیں گے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں 22 کروڑ عوام ظالم حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں 23 مارچ سے اسلام آباد کے طرف ظالم حکمرانوں کی ظالمانہ کے خلاف مارچ ریفرنڈم ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے قافلے اسلام آباد کے طرف روانہ ہوئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست اور گالی دینے والوں کا زوال شروع ہوچکا ہیانہوں نے مزید کہا کہ آج جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں کے امراء اور نظما کا اہم اجلاس طلب طلب کرلیا اجلاس میں یونٹ کے امیر اور جنرل سیکرٹری کی شرکت لازمی ہے اجلاس کے آخر میں جمعیت علماء اسلام کاکڑ کالونی کے جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالصمد کے ہمشیرہ جمعیت علماء مشہور نواکلی یونٹ کے سالار مولانا محمد داود جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے رکن مولانا حافظ صدیق کے پھوپی شہید گل محمد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے