صوبے کے ہسپتالوں کو بہتر بنا کرعوام کوریلیف فراہم کیا جائیگا، سید احسان شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان عوام کو صحت عامہ کی بہترسہولیات مہیا کر نے کے لئے کوشاں ہے،صوبے کے ہسپتالوں کو بہتر بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے بدھ کو یورپی یونین، چاپان، جرمنی کی حکومتوں اور یو این ایچ سی آر کی جانب سے پاکستان کی دوسری بڑی سی ٹی اسکین مشین، آکسیجن پلانٹ، 400کلو واٹ کا جنریٹر، سولر پینل فاطمہ جناح ہسپتا ل کو فراہم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر یو این ایچ سی آر کے نمائندے تمی شرپی، اروین پولیکر، سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے، صوبائی وزیر سید احسان شاہ نے کہا کہ سی ٹی اسکین سمیت دیگر مشینری کی فراہمی سے صوبے کے مریضوں بلخصوص مہاجرین اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو علاج معالجے سمیت دیگر سہولیات مہیا ہونگی جدید مشینر ی کی فراہمی سے سینے اور پھیپھڑوں کے مریضوں میں مختلف امراض کی تشخص میں معاونت ملے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے میں عوام کو صحت عامہ کی سہولیا ت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ہم نے مہاجرین کی کئی دہائیوں سے میزبانی کی ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات مہیا کی ہیں جو آئندہ بھی جاری رہیں گے عالمی اداروں اور ممالک بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے حکومت کی معاونت کریں