بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 1.95 فیصد ریکارڈ6 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 1.95 فیصد ریکارڈ 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35453 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35036 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہے جن میں سے ہائی فلو کے 1 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 378 اموات ہوچکی ہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے