بلوچستان میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرسیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ریلوے پولیس نے کوئٹہ، سبی،مچھ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی بڑھا دی، کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے،تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کی خبروں کی سوشل میڈیا پر گردش کے بعد صوبے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے تمام حساس مقامات اور املا ک پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق دہشتگردی کی حالیہ لہر کے باعث بلوچستان کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردی گئی کوئٹہ سبی مچھ اور چمن کے ریلوے اسٹیشنوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کی امد واک تھرو گیٹ کے ذریعے ہوگی اور ریلوے اسٹیشن آنے والے افراد کی جامعہ تلاشی لی جائیگی ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق کوئٹہ سے روانہ ہونے والی گاڑیوں کو تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے چیک کیا جائے گا،، محکمہ نظم ونسق بلوچستان کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ میں پولیس کو سیکورٹی بڑھانے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے،اسی طرح بیوٹمز کی بسیں آج نہیں چلائی جائیں گی ساتھ ہی نجی اسکول بیکن ہاؤس نے والدین کو آئندہ تین روز سکول کی بندش اور آن لائن کلاسوں کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے