افواج پاکستان ملک اور قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، سردار محمد یعقوب ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے سبی کے علاقے سانگان میں ایف سی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں چار اہلکار وں ی شہادت اور کئی کے زخمی ہونے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کھبی فراموش نہیں کر سکتے ملک اور قوم کی حفاظت کیلئے وہ اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے، یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں و صوبے میں دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے اور وہ لوگوں کو اسلحہ پیسے اور اپنے ملک میں پناء تک دیتا ہے لیکن ہم انکے مزموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دینگے قوم اور فورسز ملکر انکے خلاف آخری دم تک لڑینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں میاں نواز شریف کا بیانیہ ہی چلتا ہے جبکہ لیگی صدر میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف اسی بیانئے پر ہی چلتے ہیں پوری مسلم لیگ ن کی قیادت میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل ہمارا ہے موجودہ حکومت کا وقت ختم ہو گیا ہے ملک کو تباہی و بربادی کے سوا عمران خان نے اور کچھ بھی نہیں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے ملک کی معاشی اور سفارتی پالیسیا ں بھی ناکام ہو چکی ہیں تمام ہمسائیہ ممالک ہم سے ناراض ہیں یا انہوں نے کہا کہ اٹھائیس مارچ کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی نوید دیتا ہوں ہمارے اراکین کو وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات دھمکیاں نہ دیں ہمیں اپنے جمہوری حق سے کسی صورت کوئی طاقت نہیں وکھ سکتا ستائیس مارچ کو حکومت دس لاکھ افراد کا صرف ڈرامہ رچا رہی ہے وہ ایک لاکھ لوگ بھی جمع نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا لانگ مارچ 23 سے پورے ملک سے شروع ہوگا اور 25 کی رات تک اسلام آباد پہنچنا شرعو ہوجائینگے ہم تصادم نہیں چاہتے لیکن اگر ہمارے راستوں میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی یا ہمارے کارکنوں کو روکھا گیا تو پھر ہم بھر مزاحمت کرینگے عوام نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی پالیسیوں سے تنگ ہیں انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی اپوزیشن ہی لائیگی ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے اب پی ڈی ایم نے اس جعلی حکومت کے خلاف کمر کس لی ہے ہم تحریک عدم اعتماد کسی صورت نہیں لینگے اور ہی حکومت سے کسی فورم پر مذاکرات کا ارادہ رکھتے ہیں ہم عوام کو موجودہ آٹا اور چینی چور حکومت سے نجات دلا کر رہے گے ریاست مدینہ میں چوروں کیلئے الگ اور اپوزیشن کیلئے الگ قانون ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے احتساب کے نام پر حکومت کا پورا ٹبر چوروں پر مشتل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے