کیسکوہیڈکوارٹرمیں ایک روزہ عطیہ خون کیمپ کاانعقاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)ہیڈکوارٹرمیں جونیپر لائنز کلب کوئٹہ اور ریجنل بلڈسینٹر کوئٹہ کے تعاون سے ایک روزہ کیمپ برائے عطیہ خون کاانعقادکیاگیا۔جس میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں کیلئے کیسکوکے افسران اور ملازمین نے کثیر تعدادمیں خون کے عطیات دئیے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر محمدعارف نے بلڈبینک قائم کرنے اور خون کے عطیات دینے کی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے ایک صحت مندانہ سرگرمی قراردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے