موجودہ صورت حال میں ہم سب سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سردار یار محمد رند
سبی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرورند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے سبی کے علاوہ سانگان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں کسی صورت رائیگان نہیں جانے دیں گے ملک دشمن عناصر بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی سازش میں سرگرم ہے موجودہ صورت حال میں ہم سب سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر اپنی خدمات سرانجام دینے والے سیکورٹی اہلکاروں سمیت بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم کبھی حاصل نہیں کرسکتے دہشتگرد اپنے منتقی انجام کو ضرور پہنچیں گے پاکستان ایک عظیم اسلامی ریاست ہے اس کی ساکھ کو کمزور کرنے والے خود نقصان اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ واقعہ میں شہید ہونے والے لواحقین کے دکھوں کی گھڑی میں ہم سب برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ذخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائیں۔