لورالائی،پو لیس کی کاروائی،6افراد کے قتل میں ملوث ملزم گر فتار

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لو رالائی پو لیس کی کاروائی، 6افراد کے قتل میں ملوث ملزم کوگر فتار کرلیا۔پو لیس کے مطابق کوئٹہ زرغون آباد پولیس اسٹیشن کے ایریا ٹیچر کالونی میں چند دن پہلے دلخراش واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ملزمان صدام وغیرہ نے ٹیچر کالونی نواں کلی کوئٹہ کے دو گھروں میں گھس کر سفاکانہ انداز میں فائرنگ کرکے خواتین بچوں سمیت 06 افراد کو قتل کرکے دو افراد کو زخمی کیا تھا،ملزمان بعد از واردات کوئٹہ سے فرار ہوے تھے،ایس ایس پی لورالائی عرفان بشیر کے حکم پر اور ایس ڈی پی او لورالائی اکبر علی بگٹی کی ہدایت پر امر انسپکٹر کریم مندوخیل ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر لورالائی، سب انسپکٹر عارف زخپل بمعہ پولیس صدر تھانہ لورالائی ٹیم نے ڑڑکاریز کے ایریا میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر صدام ولد خان قوم شبی خیل ترہ کئی کو گرفتار کرلیا، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے