بیرونی آقاوں کے آلہ کاربلوچستان کے امن کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں،میرسلیم کھوسہ
کوئٹہ/اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم کھوسہ نے سانگان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بیر ونی آقاوں کے آلہ کار بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، ایسے بزدلانہ وار ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ ہماری بہادر فورسز امن دشمنوں کو قبروں تک پیچھا کریں گی،حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔