بلوچستان کے کسی بھی علاقے سے ابھی تک لمپی بیماری کے کیس رپورٹ نہیں ہوئے، غلام رسول

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول تاج نے کہا کہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے سے ابھی تک لمپی بیماری کے کیس رپورٹ نہیں ہوئے، بیماری کے پیش نظر دیگر صوبوں سے جانوروں کے لانے پرپابندی عائد ہے۔یہ بات ڈی جی لائیو اسٹاک غلام رسول تاج نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ لمپی بیماری کے پیش نظر دیگر صوبوں سے جانوروں کے لانے پرپابندی عائد ہے، تمام سرحدی اضلاع کے بھی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیاہے،مختلف اضلاع میں جانوروں کواسپرے بھی کیا گیاہے،ڈی جی لائیو اسٹاک نے بتایا کہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے سے ابھی تک لمپی بیماری کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواتاہم لمپی اسکین بیماری کی ویکسین محکمہ کے پاس دستیاب نہیں ویکسین منگوانے کیلئے متعلقہ حکام کو مراسلہ لکھ دیا ہے،ڈی جی لائیو اسٹاک نے بتایا کہ جانوروں کی دیگر مختلف بیماریوں کی دوا اور اسپرے دستیاب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے