اپوزیشن کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،حاجی محمد خان طور اتمان خیل
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے ملک میں آئین کے تحت حکومت کو میعاد پوری کرنے کا حق حاصل ہے یہ اپوزیشن کا حکومت پر کوئی احسان نہیں بلکہ آئین پاکستان ہمیں یہ حق دیتا ہے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے بھی حکومتوں کو مدت پوری کرنے کا حق حاصل ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے آج ملک میں کونسا بحران ہے کہ اپوزیشن نے آسمان سر پر اٹھا لیا ہے مہنگائی بلکل ہے لیکن آج یہ مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں اسکی لہر آئی ہے عرب ممالک جہاں پر تیل نکلتا ہے وہاں پر بھی تیل مہنگا اور اسکا بحران آیا ہے انہوں نے کہا کہ صرف حکومت میں آنے کیلئے ملک کو جان بوجھ کر بحران کا شکار بنانے کیلئے تحریکیں چلانا ملک کے ساتھ بڑی نا انصافی ہے تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ضرور ہے لیکن اراکین کی خریدوفروخت ائین قانون اور جمہوریت کے خلاف عمل ہے جسکی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے پر بھر پور کوشش کر رہا ہوں لورالائی میں تعلیم سحت صاف پانی کے شعبوں پر خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں حلقے میں سڑکوں کا ایک طویل جال بھچا یا جارہا ہے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے روزگار کا انتظام کیا جارہا ہے وفاقی اور صوبائی پی ایس ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی و خوش حالی آئیگی اور لورالائی ترقی کے ایک نئے شاہراہ پر گامزن ہو رہا ہے عوام کے تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے لورالائی کے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے الیکشن میں حصہ لیا اور آج اپنے مقاصد میں کامیابی دیکھ رہا ہوں عوام اچھے اور برے وقت میں میرے ساتھ ہیں الیکشن 2023 میں ہونگے حکومت کہیں نہیں جارہی ہے میڈیا عوام کو ملک کے منظرنامے کی اصل تصویر دیکھائے تو عوام میں موجودہ بے چینی کا خاتمہ ممکن ہے۔