آئینی طور پرعدم اعتماد پیش کرنے پر وقت کی کوئی قدغن نہیں عوام کو جلد خوشخبری دیں گے، میرظہور بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مزید ابتری سے قبل حکومت کو گھر بھیجا جائے، یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، میر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ممبران اسمبلی کی فیصلہ کن اکثریت اس بات پر متفق ہو چکی ہے کہ بلوچستان میں انتظامی اور مالی بریک ڈاؤن ہونے سے پہلے اس برائے فروخت حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر عدم اعتماد پیش کرنے پر وقت کی کوئی قدغن نہیں عوام کو جلد خوشخبری دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے