کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج پندرہ مارچ سے شروع ہوں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج پندرہ مارچ سے شروع ہوں گے،میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ چالیس ہزار طلبا وطالبات شرکت کریں گے،بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے، بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر شوکت سرپرہ نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں میٹر ک کے سالانہ امتحانات کا اغاز آج پندرہ مارچ سے ہوگا،پہلے روز آرٹس،اور مختلف زبانوں کے پرچے ہوں گے جبکہ سولہ مارچ کو جماعت دہم کا اردو کا پرچہ ہوگا،انہوں نے بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ چالیس ہزار طلبا وطالبات شرکت کریں گے، صوبے بھر میں چار سو کے قریب امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں،شوکت سرپرہ نے بتایاکہ میٹرک کے امتحا نات کی نگرانی کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوامتحانات کے دوران سینٹرز کے دورے کریں گی امتحانات میں موبائل فون ساتھ لانے پر پابندی ہوگی، امتحانی سینٹرز کے اس پاس فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی،امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کامکمل خیال رکھاجائے گاطلبا وطالبات کو ماسک پہنے بغیر امتحانی سینٹرز میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے