ژوب، سی ٹی ڈی فائرنگ سے 4 بچوں کی مبینہ ہلاکت پر جے آئی ٹی تشکیل

ژوب (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے ژوب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے 4 بچوں کی مبینہ ہلاکت پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی گئی۔

کوئٹہ سے جاری بیان کے مطابق جے آئی ٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس کی سربراہی ڈی آئی جی پولیس قلات رینج کریں گے۔فائرنگ سے 4 بچوں کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے ممبران بھی شامل ہوں گے۔

ژوب میں سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران 4 بچوں کی مبینہ ہلاکت کا واقعہ 23 فروری کو پیش آیا تھا۔بچوں کے قتل کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا اور مقدمہ درج کرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے