صادق سنجرانی کی سردار اختر مینگل سے ملاقات،تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ اور سردار اختر مینگل کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی۔خیال رہے کہ سردار اختر مینگل اپوزیشن میں شامل ہیں جبکہ صادق سنجرانی وزیراعظم کی حمایت کررہے ہیں تاہم ان کے حوالے سے خورشید شاہ نے دعویٰ کیا تھاکہ چیئرمین سینیٹ کوشش کر رہے ہیں، اپنے ارکان کیساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے