دنیا کی بدلتی صورتحال اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے اور پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے،ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جامعہ بلوچستان اور بلوچستان کونسل فار پیس اینڈ پالیسی کے مشترکہ تعاون سے پالیسی ڈیبیٹ سیریس 2022 بعنوان "نیشنل سیکورٹی پالیسی ان پرسپیکٹو آف پاکستان” کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جس میں اسلام آباد، کراچی کے مہمان پروفیسر ڈاکٹر خالد اقبال، پروفیسر ارشین، بلوچستان کونسل فار پیس کے سعادت بلوچ، جامعہ کے ڈین فیکلٹیز،اساتذہ و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پالیسی ڈیبیٹ سیریس میں ماہرین نے موضوع کی مناسبت سے روشنی ڈالی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بلوچستان کونسل فار پیس اینڈ پالیسی کے پروگرام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ماہرین نے موضوع کی مناسبت سے ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر مفصر روشنی ڈالتے ہوئے مستقبل کے راؤں کا تعین کرنے کے لئے مثبت تجاویز پیش کئے۔ اور طلبا و طالبات نے بھی بڑے سنجیدگی اور دور اندیشی کو مدنظر رکھتے ہوئے جو سوالات کئے وہ بڑی اہمیت کا حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کونسل فار پیس اینڈ پالیسی صوبہ بلوچستان میں مختلف پروگرامز ترتیب دے تاکہ یہاں کے مسئلے مسائل اور خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دے۔اور نیشنل سیکیورٹی سے مراد یہ ہے کہ آپ ایجوکیشنل سیکیورٹی، ہیلتھ سیکیورٹی، صاف پانی کی فراہمی،طلباء و طالبات کو روزگاری کی سیکیورٹی مہیا کریں تو نیشنل سیکیورٹی از خود آجائے گی۔اس حوالے سے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بدلتی صورتحال اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے اور پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے۔ کیونکہ ترقی کے ساتھ آج دنیا کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، گلیشئیر کے تیزی سے پگھلنا، قدرتی وسائل کی کمی اور آبادی میں اضافہ، دہشت گردی سمیت مختلف مشکلات درپیش ہیں۔ اور ہر ملک پائیدار اور پر امن،ترقی یافتہ معاشرے کے لئے کوشاں ہیں۔ اور ہمارہ ملک خطے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اور موضوع کی مناسبت سے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ و طالبات و طالبات نے اپنے صوبے کی بہتر نمائندگی کی ہے۔ڈیبیٹ سیریس میں سوالات و جوابات کا سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اور موضو ع کی مناسبت سے سوالات کے بہتر جوابات دیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے