آصف علی زرداری پہلے اپنے بیٹے کو اردو سکھا لیں وزیراعظم
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو اردو سیکھنے کا جواب دے دیا۔
عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف علی زرداری پہلے اپنے بیٹے کو اردو سکھا لیں، جس پرسوشل میڈیا سمیت ہر جگہ میمز اور مذاق بنایا گیا۔
اب بلاول بھٹو نے جواب دیتے ہوئے عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس پر لکھا ہے کہ وزیراعظم مجھے اردو سکھائیں گے۔
عمران خان کئی جگہوں پر غلط اردو، اور غلط الفاظ کا استعمال کرتے نظر آ رہے ہیں، یہی ویڈیوز کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش بھی کر رہی ہیں۔
اس وقت ملکی سیاست میں اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی ہے، جس کے بعد سے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایک دوسرے پر قسم کے حملے کیے جا رہے ہیں۔
لانگ مارچ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے، بلاول بھٹو نے غلطی سے ۔۔ کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔۔ بول دیا، جس پر سوشل میڈیا پر کئی میمز بنائی گئیں، اور ان کا خوب مذاق بھی بنایا گیا، اور عمران خان نے بھی جلسے میں اسے دہرا کر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔