چوری کے پیسے سے خرید وفروخت ہو تواسے روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے، عمران خان

حافظ آباد (ڈیلی گرین گواادر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوششیں جاری ہیں،میرا شکار کرنے نکلے 3 چوہے خود شکار ہوجائیں گے، چوری کے پیسے سے خرید و فروخت ہو تو اسے روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے، کرپٹ افراد کے خلاف آواز اٹھانا عدلیہ اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سیاست میں اس لیے نہیں آیا کہ ٹماٹر اور آلو کی قیمت کیا ہے؟ کرپٹ افراد کے خلاف آواز بلند کرنا اجتماعی فریضہ، 25 سال سے تبلیغ کررہا ہوں کہ ہم نے اچھائی کے ساتھ چلنا ہے، کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ ہی قوم کو جھکنے دوں گا۔

حافظ آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے مقصد کے لیے بنا ہے، نظریے کے بغیر کوئی بھی قوم نہیں بنتی، نظریے سے ہٹنے والی قوم تباہ ہو جاتی ہے، ہم نے ایک عظیم قوم بننا تھا مگر نہیں بن پائے، قوم کھڑی نہیں ہوگی تو کرپشن بڑھتی جائے گی، پاکستان ایک بڑے مقصد کے لئے بنا ہے، مدینہ کی ریاست میں لوگ اچھائی کے ساتھ برائی کے خلاف تھے۔

عمران خان نے کہا کہ حافظ آباد والوں کو شاندار جلسے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لگتا ہے ایسا ہےکہ حافظ آباد میں ایک سال کے دوران وہ کام ہو رہےہیں جو 70 سال میں نہیں ہوئے، تحریک انصاف نے 5 سالوں میں جو کام کیے وہ 70 سالوں میں نہیں ہوئے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے