چیف سیکرٹری بلوچستان ایک روزہ دورے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے دکی پہنچے

دکی(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ایک روزہ دورے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے دکی پہنچے،چیف سیکرٹری کے ہمراہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد ہاشم غلزئی،سیکرٹری انرجی زبیر خان اور سیکرٹری زراعت امید علی کھوکر بھی تھے۔دکی پہنچنے پر کمشنر لورالائی ڈویژن بشیراحمدخان بازئی اور ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ نے انکا استقبال کیا،ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، ڈپٹی کمشنر آفس میں چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوااور تفصیلی بریفننگ دی گئی۔تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفننگ دی،چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کرکے عوامی مسائل سنیں، آل پارٹیز دکی بچاؤ تحریک،دکی پریس کلب،سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو درپیش مسائل سے آ گاہ کیا جبکہ ترکء قومی مومنٹ کی جانب سے چیف سیکرٹری اوردیگر سیکرٹریز کو علاقائی رسم کے مطابق پگڑی بھی پہنائی گئی۔چیف سیکرٹری نے اکثر مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او دکی کی گاڑی پر ڈپٹی ڈی ایچ او کی جانب سے قبضے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر ڈی سی دکی کو ڈپٹی ڈی ایچ او سے گاڑی لیکر ان کو معطل کرنے کے احکامات صادر کییجبکہ سول ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غیر حاضری پر چیف سیکرٹری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو تمام غیر حاضر ڈاکٹرزکو معطل کرنے کا حکم جاری کیااور موقع پر سیکرٹری صحت کو فون کرکے ہسپتال کے لئے ایک ایمبولنس فراہم کرنے اور فوری طور پر لیڈی ڈاکٹراور دیگر ڈاکٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے دکی تا ہرنائی براستہ اکرو غازی روڈ منظور کرنے کا اعلان کیاجبکہ پبلک لائیبریری کے لئے دو لاکھ روپے کتابوں کی خریداری کے لئے دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے زراعت کے شعبے میں دکی کو ڈی سے اے کٹیگری میں شامل کرنے اور صحت کے شعبے میں دکی کو ڈی کٹیگری سے سی کٹیگری میں شامل کرنے کا اعلان کرکے فوری طور پر نوٹیفیکشن جاری کرنے کے لئے متعلقہ سیکرٹریز کو احکامات جاری کئے،کھلی کچہری اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دکی زرعی علاقہ ہے زراعت کی مد میں یہاں کوئی کام نہیں ہوا ہیزراعت کے دو ارب روپے میں سے صوبائی فنڈز سے یہاں بیس کروڑ روپے خرچ ہورہے ہیں جوکہ دکی کے ساتھ ناانصافی ہے ہم یہاں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے آئے ہیں صوبہ بھر میں صوبائی حکومت نے ضلعی انتظامیہ اور آل پارٹیز کی مشترکہ کمیٹیاں قائم کی ہیں،کمیٹیز کا مقصد ضلعی سطح پرضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے ہر ہفتے باقاعدگی سے ان کمیٹیز کا اجلاس منعقد کیا جائے انہوں نے کہا کہ کول مائنز کے ٹیکسیز دکی پر خرچ ہونے چائییلوکل سطح پر فی ٹن ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملکر تجاویز دیں ہم انہیں عملی شکل دیکر اس پر کام شروع کریں گے،اورضلعی آفیسران کی رہائش کیلئے کوارٹر تعمیر کرینگے،چیف سیکرٹری مطہرنیازرانا نے مذیدکہا کہ زراعت کو سولر سسٹم سے چلانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اوراس سلسلے میں وفاقی سطح پر اس معاملے کو اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے