پی ٹی آئی رہنما امتیاز صفدر وڑائچ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وکٹیں گرنے لگیں اور امتیاز صفدر وڑائچ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) میں شامل ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائع چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کے 4 مزید ارکان کا بھی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے ادھر کپتان کا ایک اور کھلاڑی خدا حافظ کہنے کیلئے تیار ہوگیا، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے مستقبل میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم آپکے چاہنے والے آپکے بدترین رویے کے باوجود آپکے ساتھ ہیں، اعصاب کا کھیل ہے، اللہ پاکستان کے لیے بہتر کرے، اس کے بعد ہمارے راستے جدا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے لکھا کہ وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے