پاکستانی قوم کا وزیراعظم سے اعتماد اٹھ چکا ہے ، بلاول بھٹو
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان صرف دھاندلی کرنا جانتے ہیں، وہ قانون کا احترام نہیں کرتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا وزیر اعظم سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور انہیں عوام کے عدم اعتماد کے چیلنج کا سامنا ہے۔
پی پی چیئرمین کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ڈرے ہوئےہیں، جس وجہ سے وہ گالیوں پر اتر آئے ہیں،وہ غیر جمہوری شخص ہے،وہ میچ فکسڈ کرتے ہیں ان کے مطابق ہارا ہوا شخص بال ٹیمپرنگ کرتا ہے، وہ گالیاں دیتا ہے
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعطم کو پوری قوم کے عدم اعتماد کے چیلنج کا سامنا ہے اور ان کے نمبرز پورے نہیں ہو رہے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانا ان کا جمہوری حق ہے، جس طرح ہر پاکستانی کو ووٹ دینے کا حق ہوتا ہے مگر وزیر اعظم اب دھاندلی پر اتر آئے ہیں لیکن وہ انہیں اس کی اجازت نہیں دیں گے۔