وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ضابطے کے مطابق قرار دیتے ہوئے اجلاس 22 مارچ سے پہلے بلانے کے لیئے اسپیکر کو تجویز دے دی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی تحریک اور ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق مکمل کی ہے، کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے۔

قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل اسپیکر کو بھجوا دی ہے اور انہیں 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

عدم اعتماد کشمکش کا شکار نہیں،کل مزید مشاورت کریں گے، چودھری شجاعت ہ اجلاس بلانا ایک آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا۔

پہلا مرحلہ ریکوزیشن اور دوسرا عدم اعتماد کی تحریک پر دستخطوں کی تصدیق کا تھا ،دونوں مراحل مکمل ہونے اور تحریک کے ضابطے کے مطابق ہونے کا جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے