قلات، نیشنل بنک کی جانب سے قلات میں وزیراعظم پروگرام میرا پاکستان میرا گھر کے تحت قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں نیشنل بنک کی جانب سے قلات میں وزیر اعظم پروگرام میرا پاکستان میرا گھر کے تحت قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا، گزشتہ روز نیشنل بنک کی موبائل ٹیم اسلام آباد سے قلا ت پہنچ گئی جسکا نیشنل بنک قلات کے اہلکاروں اور قلات کے سیاسی و قبائل لوگوں نے شاندار استقبال کیا پروگرام کے تحت بے گھر افراد کو گھر بنانے کے لئے 10 لاکھ روپے سے ساٹھ لاکھ روپے پانچ فیصد مارک اپ پر دس سال سے بیس سال تک کے لئے قرضے دیا جائے گا اور آسان اقسا ط میں دس سے بیس سال میں واپس لئے جائیں گے صارفین سے شناختی کارڈ کی ایک کاپی اور مکان کے کاغزات کے ضمانت کے طور پر بنک میں رکھ دیئے جا ئیں گے،ان خیالات کا اظہار اسلام آباد آئے نیشنل بنک کی ٹیم کی گوادر ریجن کے انچارج ریا ض احمد حاجی ملک داد اور محی الدین بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتہائی کم مارک اپ پر قر ضہ دیئے جارہے ہیں اور انتہائی آسان اقساط پر دیئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ یہ وزیر آعظم پاکستان کا غریب اور بے گھر افراد کے کیئے بہت ہی اچھا اقدام ہے عوام کو چاہیے کہ اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کی ماہا نہ انکم کم سے کم پچیس ہزار ہو نے چاہیئے اور درخواست گزار نیشنل بنک کے کسی بھی براچ سے کسی بھی وقت حاصل اور جمع کرسکتے ہیں جسے انہتائی کم وقت میں قرضے کی رقم ادا کی جائے گی اس اسکیم سے سرکاری ملازمین کاروباری حضرات زمیندار اور دیگر فائدہ اٹھا سکتے ہیں درخواست گزار کا بنک اکا ؤنٹ کسی بھی ببنک میں ہو جا ئے توبھی قرضہ کے لئے درخواست دے سکتا ہے اور ان کے درخواست پر جلد از جلد عمل در آمد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے